ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بغیر ویکسین پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے کی اجازت ہوتو انفیکشن تیزی سے پھیلے گا،ہائی کورٹ میں مہاراشٹر حکومت نے اپنے فیصلہ کی دلیل پیش کی 

بغیر ویکسین پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے کی اجازت ہوتو انفیکشن تیزی سے پھیلے گا،ہائی کورٹ میں مہاراشٹر حکومت نے اپنے فیصلہ کی دلیل پیش کی 

Wed, 22 Dec 2021 21:27:11    S.O. News Service

ممبئی22دسمبر(آئی این ایس انڈیا)مہاراشٹر حکومت نے بدھ کے روزبمبئی ہائی کورٹ کوبتایاہے کہ بغیر ٹیکے لگائے لوگوں کو پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے والوں کے ساتھ سفر کرنے کی اجازت دینا دوسروں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالے گا اور کورونا وائرس اور اس کی مختلف اقسام کے پھیلاؤکاسبب بنے گا۔ ریاستی حکومت نے ہائی کورٹ میں داخل ایک حلف نامہ میں کہاہے کہ مہاراشٹر حکومت (ریاست کی سرپرست) یہ خطرہ مول نہیں لے سکتی۔ حلف نامہ میں کہا گیا ہے کہ جن لوگوں کو کوویڈ-19 ویکسین کی دونوں خوراکیں نہیں ملی ہیں انہیں ریاست میں پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے سے منع کرنے کا فیصلہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے لیاگیاہے کہ جو لوگ ویکسین نہیں کرواتے وہ دوسروں کی زندگیوں کو خطرے میں نہ ڈالیں۔مہاراشٹر حکومت نے چیف جسٹس دیپانکر دتہ اور جسٹس ایم ایس کارنک نے کہاہے کہ ایسے فیصلے معقول ہیں اور امتیازی نہیں اور شہریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی نہیں کرتے ہیں۔ ہائی کورٹ اس موضوع پر اگلی سماعت 3 جنوری 2022 کو کرے گا۔ریاستی حکومت نے یہ حلف نامہ دوپی آئی ایل کے جواب میں داخل کیا ہے۔ ریاستی حکومت نے کہاہے کہ درخواست گزاروں نے خود ویکسین کی دونوں خوراکیں لی ہیں۔


Share: